رات دن

کیسے اللہ نے بنائے رات دن

کیسی حکمت سے سجائے رات دن

صبح آئی تو اجالا آ گیا

شام آئی تو اندھیر چھا گیا

دن ہوا تو لوگ سارے جاگ اٹھے

رات آئی چاند تارے جاگ اٹھے

دن بنا ہے کام کرنے کے لیے

رات ہے آرام کرنے کے لیے

کوئی ہو انسان یا حیوان ہو

جانور ہو یا کوئی بے جان ہو

رات ان کے ڈھنگ ہی کچھ اور ہیں

رات ان کے اور ہی کچھ طور ہیں

دن ہوا سب کام کرنے لگ گئے

شب ہوئی آرام کرنے لگ گئے

(1565) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Raat Din In Urdu By Famous Poet Sufi Tabassum. Raat Din is written by Sufi Tabassum. Enjoy reading Raat Din Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sufi Tabassum. Free Dowlonad Raat Din by Sufi Tabassum in PDF.