مسکرانے سے مدعا کیا ہے

مسکرانے سے مدعا کیا ہے

کہہ رہے ہیں تمہیں ہوا کیا ہے

پیرہن عدل کا پہن آئی

کون مظلوم ہے جفا کیا ہے

شکوہ کے نام سے ہی برہم ہیں

یہ نہیں پوچھتے گلا کیا ہے

ڈال دی جس کے حوصلہ نے سپر

وہ تنک آرزو جیا کیا ہے

خدمت بندگان حق کے سوا

اس خرابے میں کیمیا کیا ہے

سادگی میں ہزار پرکاری

بانکپن میں چھپا ہوا کیا ہے

عزت نفس رکھ سکو محفوظ

اور اس کے سوا دعا کیا ہے

صاف دو پاٹ آسمان و زمیں

دانہ غافل ہے آسیا کیا ہے

(572) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Hamid. is written by Syed Hamid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Hamid. Free Dowlonad  by Syed Hamid in PDF.