کوئی آواز نہیں

گرد ہمارے گھروں تک پھیل گئی

اس موسم میں کوئی بارش نہیں

ہم نے بادل کے آخری ٹکڑے کو گزر جانے دیا

اب وہ میرے نا فرمان بیٹے کی طرح

واپس نہیں آئے گا

دشمنی ہمارے دلوں تک پھیل گئی

اس رات میں کوئی کرامات نہیں

ہم نے پانی کو کیچڑ میں مل جانے دیا

اب وہ بوڑھے کی کھوئی ہوئی بینائی کی طرح واپس نہیں آئے گا

موت ہمارے جسموں تک پھیل گئی

ان گلیوں میں کوئی آواز نہیں

ہم نے خون کو سڑکوں پر بہہ جانے دیا

اب وہ میرے بچھڑے ہوئے خدا کی طرح

واپس نہیں آئے گا

(1481) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tanveer Anjum. is written by Tanveer Anjum. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tanveer Anjum. Free Dowlonad  by Tanveer Anjum in PDF.