دلوں میں رہئے جہاں کے ولے خدا کے ڈھب

دلوں میں رہئے جہاں کے ولے خدا کے ڈھب

کہ ہو جہاں پہ نہ ظاہر یہ ہے مرا مذہب

مجھے غرض نہیں جز یہ کہ یار نالہ سے

اثر جلاوے ہے جوں دود شعلہ یارب

کہا میں رات پتنگوں کو شمع کے آگے

گرو ہو آنکھ میں معشوق کی یہ کیا ہے ادب

تو کہنے لاگے اے عزلتؔ مرے سے عشق کے نئیں

نظر میں پاس ادب ہم کو جلنا ہے مطلب

ہماری راکھیں جو لے جا صبا سو ہو کر صبح

جلیں ہیں شعلۂ خورشید پر یہ دیکھ تعب

جلسے ہے راکھ کہیں عشق کا ہے یہ اعجاز

عجب یہ کیش ہے نام ہلاک یہاں ہے طرب

کہا میں تم کوں ہے راحت کی سعی جلنا جلد

غموں سے چھوٹنا اور شہرت اس سے ہے مطلب

اثر ہے عشق کا تم سے زیادہ شمع کے بیچ

کہ عمر اس کی کئی جلتے سو بھی جاں بر لب

(554) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wali Uzlat. is written by Wali Uzlat. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wali Uzlat. Free Dowlonad  by Wali Uzlat in PDF.