روشنی لٹکی ہوئی تلوار سی

روشنی لٹکی ہوئی تلوار سی

حسن افزا زندگی خوں خوار سی

خوشبوؤں کی نرم ہم آغوشیاں

درمیاں اک آہنی دیوار سی

سامنے صد رنگ نسخے، مشورے

زندگی صدیوں سے کچھ بیمار سی

کالی آنکھوں میں شہابی کروٹیں

کوئی خواہش رات میں بیدار سی

محو سے ہوتے ہوئے اخباری شور

یاد کی آہٹ اچانک تار سی

اونگھتی سی ہر طرف بیداریاں

آنکھ اس کی ہر طرح ہشیار سی

دل وہی برباد اور صدیوں کی گرد

وقت کی ہر فتح بھی بیکار سی

(1096) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Raushni LaTki Hui Talwar Si In Urdu By Famous Poet Zakauddin Shaya.n. Raushni LaTki Hui Talwar Si is written by Zakauddin Shaya.n. Enjoy reading Raushni LaTki Hui Talwar Si Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zakauddin Shaya.n. Free Dowlonad Raushni LaTki Hui Talwar Si by Zakauddin Shaya.n in PDF.