میں عکس آرزو تھا ہوا لے گئی مجھے

میں عکس آرزو تھا ہوا لے گئی مجھے

زندان آب و گل سے چھڑا لے گئی مجھے

کیا بچ رہا تھا جس کا تماشا وہ دیکھتا

دامن میں اپنے خاک چھپا لے گئی مجھے

کچھ دور تک تو چمکی تھی میرے لہو کی دھار

پھر رات اپنے ساتھ بہا لے گئی مجھے

جز تیرگی نہ ہاتھ لگا اس کا کچھ سراغ

کن منزلوں سے گرد نوا لے گئی مجھے

کس کو گمان تھا کہ کہاں جا رہا ہوں میں

اک شام آئی اور بلا لے گئی مجھے

پرواز کی ہوس نے اسیر فلک رکھا

رخصت ہوئی تو دام میں ڈالے گئی مجھے

ساکت کھڑا تھا وقت مگر تیشہ زن ہوا

پتھر کی تہہ سے زیبؔ نکالے گئی مجھے

(1077) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Main Aks-e-arzu Tha Hawa Le Gai Mujhe In Urdu By Famous Poet Zeb Ghauri. Main Aks-e-arzu Tha Hawa Le Gai Mujhe is written by Zeb Ghauri. Enjoy reading Main Aks-e-arzu Tha Hawa Le Gai Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeb Ghauri. Free Dowlonad Main Aks-e-arzu Tha Hawa Le Gai Mujhe by Zeb Ghauri in PDF.