(8)

اے پرندو کسی شام اڑتے ہوئے

راستے میں اگر وہ نظر آئے تو

گیت بارش کا کوئی سنانا اسے

اے ستارو یونہی جھلملاتے ہوئے

اس کا چہرہ دریچے میں آ جائے تو

بادلوں کو بلا کر دکھانا اسے

اے ہوا جب اسے نیند آنے لگے

رات اپنے ٹھکانے پر جانے لگے

اس کے چہرے کو چھو کر جگانا اسے

خواب سے جب وہ بے دار ہونے لگے

پھول بالوں میں اپنے پرونے لگے

میرے بارے میں کچھ نہ بتانا اسے

(866) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

8 In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. 8 is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading 8 Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad 8 by Zeeshan Sahil in PDF.