نظم

اگر حکمران شکار کے شوقین ہوں

تو شیر کے شکار کے وقت

ہانکنے کے لیے اپنی رعایا کو

بے دریغ استعمال کر سکتے ہیں

اور ہاتھی مارنے کے لیے

چیونٹیاں اپنی جیب سے نکال سکتے ہیں

اپنے دشمنوں کے رومال کتوں کو سنگھا سکتے ہیں

سوئی ہوئی مرغابیاں آسانی سے پکڑ سکتے ہیں

بھیڑیے پال سکتے ہیں

اور ملکہ کو ریچھ کے حوالے کر کے

اطمینان سے شکار پر جا سکتے ہیں

(832) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Nazm is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Nazm by Zeeshan Sahil in PDF.