کشکول ہے تو لا ادھر آ کر لگا صدا

کشکول ہے تو لا ادھر آ کر لگا صدا

میں پیاس بانٹتا ہوں ضرورت نہیں تو جا

میں شہر شہر خوابوں کی گٹھری لیے پھرا

بے دام تھا یہ مال پہ گاہک کوئی نہ تھا

پتھر پگھل کے ریت کے مانند نرم ہے

درد اتنی دیر ساتھ رہا راس آ گیا

سینوں میں اضطراب ہے گریہ ہوا میں ہے

کیا وقت ہے کہ شور مچا ہے دعا دعا

ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علم

چپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ

واں شب گزیدہ سینوں کو سورج عطا ہوئے

تم بھی وہاں گئے تھے ضیاؔ تم کو کیا ملا

(1003) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kashkol Hai To La Idhar Aa Kar Laga Sada In Urdu By Famous Poet Zia Jalandhari. Kashkol Hai To La Idhar Aa Kar Laga Sada is written by Zia Jalandhari. Enjoy reading Kashkol Hai To La Idhar Aa Kar Laga Sada Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zia Jalandhari. Free Dowlonad Kashkol Hai To La Idhar Aa Kar Laga Sada by Zia Jalandhari in PDF.