امکان

مرے لفظ میرے لہو کی لو

مرے دل کی لے جسے نور نے کی تلاش ہے

مرے اشک میرے وہ حرف ہیں جو مرے لبوں پہ نہ آ سکے

میں اگر کہوں بھی تو کیا کہوں

کہ ہنوز میری زباں میں ہے وہی نا کشودہ گرہ کہ تھی

تو سنے تو ابر بھی نغمہ ہے

تو سنے تو موج ہوا بھی راگ کی تان ہے

تو سنے تو پات بھی پھول بھی کسی گپت گیت کے بول ہیں

گل و یاسمن ہوں کہ مہر و ماہ

ہر اک اپنی صوت و صدا میں کامل و تام ہے

مرا لفظ ناقص و خام ہے

رہا ناتمام جو کہہ سکا

جو نہ کہہ سکا وہی بات اصل کلام ہے

تو سنے تو کوئی عجب نہیں

کہ مری نوا کا ہنر کھلے

تو سنے تو کوئی عجب نہیں

کہ سخن کا ساتواں در کھلے

(1011) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Imkan In Urdu By Famous Poet Zia Jalandhari. Imkan is written by Zia Jalandhari. Enjoy reading Imkan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zia Jalandhari. Free Dowlonad Imkan by Zia Jalandhari in PDF.