راحت وصل بنا ہجر کی شدت کے بغیر

راحت وصل بنا ہجر کی شدت کے بغیر

زندگی کیسے بسر ہوگی محبت کے بغیر

اب کے یہ سوچ کے بیمار پڑے ہیں کہ ہمیں

ٹھیک ہونا ہی نہیں تیری عیادت کے بغیر

عشق کے ماروں کو آداب کہاں آتے ہیں

تیرے کوچے میں چلے آئے اجازت کے بغیر

ہم سے پوچھو تو کہ ہم کیسے ہیں اے ہم وطنو

اپنے یاروں کے بنا اپنی محبت کے بغیر

ملک تو ملک گھروں پر بھی ہے قبضہ اس کا

اب تو گھر بھی نہیں چلتے ہیں سیاست کے بغیر

عکس کس کا یہ اتر آیا ہے آئینے میں

کون یہ دیکھ رہا ہے مجھے حیرت کے بغیر

حاصل عشق اگر کچھ ہے تو وحشت ہے ضیاؔ

اور انسان مکمل نہیں وحشت کے بغیر

(1683) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rahat-e-wasl Bina Hijr Ki Shiddat Ke Baghair In Urdu By Famous Poet Zia Zameer. Rahat-e-wasl Bina Hijr Ki Shiddat Ke Baghair is written by Zia Zameer. Enjoy reading Rahat-e-wasl Bina Hijr Ki Shiddat Ke Baghair Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zia Zameer. Free Dowlonad Rahat-e-wasl Bina Hijr Ki Shiddat Ke Baghair by Zia Zameer in PDF.