علی بن متقی رویا

پرانی بات ہے

لیکن یہ انہونی سی لگتی ہے

علی بن متقی مسجد کے منبر پر کھڑا

کچھ آیتوں کا ورد کرتا تھا

جمعہ کا دن تھا

مسجد کا صحن

اللہ کے بندوں سے خالی تھا

یہ پہلا دن تھا مسجد میں کوئی عابد نہیں آیا

علی بن متقی رویا

مقدس آیتوں کو مخملیں جز دان میں رکھا

امام دل گرفتہ

نیچے منبر سے اتر آیا

خلا میں دور تک دیکھا

فضا میں ہر طرف پھیلی ہوئی تھی

دھند کی کائی

ہوا پھر یوں

منڈیروں گنبدوں پر ان گنت پر پھڑ پھڑائے

کاسنی کالے کبوتر

صحن میں نیچے اتر آئے

وضو کے واسطے رکھے ہوئے لوٹوں پر

اک اک کر کے آ بیٹھے

امام دل گرفتہ

پھر سے منبر پر چڑھا

جزدان کو کھولا

صفوں پر اک نظر ڈالی

یہ پہلا دن تھا مسجد میں

وضو کا حوض خالی تھا

صفیں معمور تھیں ساری!

(932) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ali-bin-muttaqi Roya In Urdu By Famous Poet Zubair Rizvi. Ali-bin-muttaqi Roya is written by Zubair Rizvi. Enjoy reading Ali-bin-muttaqi Roya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zubair Rizvi. Free Dowlonad Ali-bin-muttaqi Roya by Zubair Rizvi in PDF.