پنجاب کی نرسز کیلئے خوشخبری،حکومت نے وظیفے میں 11 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام نرسز کو دیے جانے والے وظیفے میں 11 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی تمام نرسز کو دیے جانے والے وظیفے میں 11 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صوبہ بھر کی تمام نرسز کو 20 ہزار روپے کی بجائے 31 ہزار روپیہ وظیفہ دیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نرسز کی حالت بہتر کرنے کا کام نہیں کیا، ہم نے تاریخ میں پہلی بار 500 میل نرسز کو بھرتی کیا ہے، ہم نے پنجاب کے تمام 44 نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنا دیا ہے، اب نرسز ماسٹرز اور پی ایچ ڈی بھی کر سکیں گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 2 سال کے دوران مزید 5 نرسنگ کالجز بنائے گی جبکہ شاہدرہ نرسنگ کالج کو میل نرسز کی تربیت کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

Published on January 20, 2021 300 Views

Category : Politics

View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?