پب جی گیم ہارنے پر ذہنی مریض بننے والا نوجوان دم توڑگیا

جڑانوالہ، پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان مسلسل ہارنے پر ذہنی مریض بننے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا   جڑانوالہ کے علاقے اسلام پورہ میں کاشف نامی نوجوان 6 ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا جو کہ مسلسل ہارنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ جس وجہ سے اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ گیا۔   ذہنی توازن بگڑنے کی وجہ سے اسے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ڈاکٹر کے مطابق کاشف کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، وہ شاید گیم ہارنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان بے ہوشی کی حالت میں بھی گیم کی باتیں کررہا تھا۔ والدین کے مطابق نوجوان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔ فیصل آباد ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد کاشف کا علاج جاری تھا مگر وہ آج طبیعت زیادہ بگڑنے پر دوران علاج دم توڑ گیا۔ کاشف کے والدین نوجوان بیٹے کی موت کے باعث شدت غم سے نڈھال ہو گئے ۔ اس سے قبل بھی لاہور میں ایک 18 سالہ نوجوان پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر خود کشی کر گیا تھا۔ اس نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت گیم کھیلتا تھا اور روکنے پر لڑتا تھا جبکہ سختی سے منع کیے جانے پر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

Published on December 22, 2020 278 Views

Category : Politics

جڑانوالہ، پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان مسلسل ہارنے پر ذہنی مریض بننے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا

 

جڑانوالہ کے علاقے اسلام پورہ میں کاشف نامی نوجوان 6 ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا جو کہ مسلسل ہارنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ جس وجہ سے اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ گیا۔

 

ذہنی توازن بگڑنے کی وجہ سے اسے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ڈاکٹر کے مطابق کاشف کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، وہ شاید گیم ہارنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان بے ہوشی کی حالت میں بھی گیم کی باتیں کررہا تھا۔ والدین کے مطابق نوجوان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔

فیصل آباد ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد کاشف کا علاج جاری تھا مگر وہ آج طبیعت زیادہ بگڑنے پر دوران علاج دم توڑ گیا۔ کاشف کے والدین نوجوان بیٹے کی موت کے باعث شدت غم سے نڈھال ہو گئے ۔

اس سے قبل بھی لاہور میں ایک 18 سالہ نوجوان پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر خود کشی کر گیا تھا۔ اس نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت گیم کھیلتا تھا اور روکنے پر لڑتا تھا جبکہ سختی سے منع کیے جانے پر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔


View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?