مخالف پارٹی کیوں جوائن کی؟بی جے پی رہنما نے بیوی کو طلاق کانوٹس بھیج دیا

بھارتی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے بیوی کے مخالف پارٹی جوائن کرنے کی رنجش پر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا   بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنی بیوی کی مخالف پارٹی میں شمولیت کی رنجش پر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا، مغربی بنگال سے لوک سبھا کے رکن سومترا خان کی بیوی سجاتا منڈل خان نے بی جے پی کی مخالف جماعت ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔   بھارت کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سیاست اس وقت فلمی انداز اختیار کر چکی ہے کیونکہ بھارتی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی سومترا خان نے اپنی بیوی کو طلاق کا نوٹس بھیجنے سے پہلے باقاعدہ پریس کانفرنس کی اور اس نے اعلان کیا کہ سجاتا منڈل خان میں تمہیں طلاق کا نوٹس بھیج رہا ہوں مہربانی کرکے اس پر دستخط کر دینا اور اب سے میرا نام اپنے نام کے ساتھ استعمال مت کرنا۔ بھارتی سیاست کی اس کہانی میں اہم موڑ آیا جب بی جے پی کی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی سجاتا منڈل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شوہر کی جانب سے طلاق کا نوٹس  بھیجے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کے میں نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر ایسے شخص سے شادی کی تھی کیونکہ میں اس سے پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی اور اس شخص کے نام کا سندور ابھی بھی میری مانگ میں ہے، جو ہمیشہ رہے گا۔ خیال رہے کہ سومیترا خان بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے ترنمول کانگریس سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوچکے ہیں، تاہم 2019 میں انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور الیکشن لڑا، جس پر وہ دوبارہ اپنے حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

Published on December 24, 2020 191 Views

Category : Politics

بھارتی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے بیوی کے مخالف پارٹی جوائن کرنے کی رنجش پر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنی بیوی کی مخالف پارٹی میں شمولیت کی رنجش پر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا، مغربی بنگال سے لوک سبھا کے رکن سومترا خان کی بیوی سجاتا منڈل خان نے بی جے پی کی مخالف جماعت ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 

بھارت کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سیاست اس وقت فلمی انداز اختیار کر چکی ہے کیونکہ بھارتی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی سومترا خان نے اپنی بیوی کو طلاق کا نوٹس بھیجنے سے پہلے باقاعدہ پریس کانفرنس کی اور اس نے اعلان کیا کہ سجاتا منڈل خان میں تمہیں طلاق کا نوٹس بھیج رہا ہوں مہربانی کرکے اس پر دستخط کر دینا اور اب سے میرا نام اپنے نام کے ساتھ استعمال مت کرنا۔

بھارتی سیاست کی اس کہانی میں اہم موڑ آیا جب بی جے پی کی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی سجاتا منڈل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شوہر کی جانب سے طلاق کا نوٹس  بھیجے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کے میں نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر ایسے شخص سے شادی کی تھی کیونکہ میں اس سے پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی اور اس شخص کے نام کا سندور ابھی بھی میری مانگ میں ہے، جو ہمیشہ رہے گا۔

خیال رہے کہ سومیترا خان بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے ترنمول کانگریس سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوچکے ہیں، تاہم 2019 میں انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور الیکشن لڑا، جس پر وہ دوبارہ اپنے حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔


View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?