کورونا کی دوسری لہر: برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تلاش شروع

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے شدت اختیار کرنے کے بعد حال ہی میں برطانیہ سے پاکستان آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔   خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو برطانیہ سے پشاور آنے والے افراد کی تفصیلات فراہم کردی ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے ان افراد کو تلاش کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔   رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے ان افراد کو تلاش کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، محکمہ صحت سے ملنے والی معلومات کے مطابق حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے ان 101 افراد کا تعلق پشاور، مردان، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، سوات سمیت دیگر 12 اضلاع سے ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق ان افراد کو تلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹس کیے جائیں گے اگر ان افرا کے کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں فوری طور پر آئیسولیٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکام کا کہنا ہے برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران پھیلنے والا یہ وائرس دنیا میں پھیلنے والے پہلی والی وباء سے زیادہ خطرناک ہے، جو ایک شخص سے دوسرے افراد تک تیزی سے منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، برطانیہ میں اس وائرس سے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث یورپی ممالک سمیت دیگر ملکوں نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Published on December 24, 2020 169 Views

Category : Politics

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے شدت اختیار کرنے کے بعد حال ہی میں برطانیہ سے پاکستان آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو برطانیہ سے پشاور آنے والے افراد کی تفصیلات فراہم کردی ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے ان افراد کو تلاش کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے ان افراد کو تلاش کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، محکمہ صحت سے ملنے والی معلومات کے مطابق حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے ان 101 افراد کا تعلق پشاور، مردان، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، سوات سمیت دیگر 12 اضلاع سے ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق ان افراد کو تلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹس کیے جائیں گے اگر ان افرا کے کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں فوری طور پر آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکام کا کہنا ہے برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران پھیلنے والا یہ وائرس دنیا میں پھیلنے والے پہلی والی وباء سے زیادہ خطرناک ہے، جو ایک شخص سے دوسرے افراد تک تیزی سے منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، برطانیہ میں اس وائرس سے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث یورپی ممالک سمیت دیگر ملکوں نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔


View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?