وزیراعظم کی ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ملکی معاشی معاملات کی بہتری کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔   خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے200عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے، حکام کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں 8 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، چینی حکومت اور کمپنیوں کی جانب سے بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔   ملکی معاشی معاملات پر گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن ، آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بھی غور کیا گیا، دونوں منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Published on December 24, 2020 154 Views

Category : Politics

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ملکی معاشی معاملات کی بہتری کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔

 

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے200عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے، حکام کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں 8 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، چینی حکومت اور کمپنیوں کی جانب سے بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

 

ملکی معاشی معاملات پر گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن ، آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بھی غور کیا گیا، دونوں منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔


View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?