وزیراعظم عمران خان کا ہرنائی میں ایف سی کے 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ رات ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کہا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 جری جوانوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میری دعا ئیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پوری قوم بھارتی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنےو الے ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات گئے بلوچستا ن کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا حملہ روکنے کیلئے ایف سی اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے، دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلئے فرنٹیئر کور نے علاقے کا محاصر ہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Published on December 28, 2020 166 Views

Category : Politics

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ رات ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کہا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 جری جوانوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میری دعا ئیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پوری قوم بھارتی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنےو الے ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات گئے بلوچستا ن کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا حملہ روکنے کیلئے ایف سی اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے، دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلئے فرنٹیئر کور نے علاقے کا محاصر ہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


View Details

You May Also Like View All

Your Comments/Thoughts ?