مثال برگ کسی شاخ سے جھڑے ہوئے ہیں

مثال برگ کسی شاخ سے جھڑے ہوئے ہیں

اسی لیے تو ترے پاؤں میں پڑے ہوئے ہیں

زمیں نے اونچا اٹھایا ہوا ہے ورنہ دوست

ہوا میں گھاس کے تنکے کہاں پڑے ہوئے ہیں

کسی نے میری زمیں چھان کر نہیں دیکھی

وگرنہ کتنے ستارے یہاں پڑے ہوئے ہیں

یہاں سروں پہ یوں ہی برف آ پڑی ورنہ

بڑے بھی عمر سے اپنی کہاں بڑے ہوئے ہیں

کسی کے حکم سے ایسا جمود طاری ہے

زمیں روانہ ہوئی اور ہم کھڑے ہوئے ہیں

(729) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Misal-e-barg Kisi ShaKH Se JhaDe Hue Hain In Urdu By Famous Poet Afzal Gauhar Rao. Misal-e-barg Kisi ShaKH Se JhaDe Hue Hain is written by Afzal Gauhar Rao. Enjoy reading Misal-e-barg Kisi ShaKH Se JhaDe Hue Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Afzal Gauhar Rao. Free Dowlonad Misal-e-barg Kisi ShaKH Se JhaDe Hue Hain by Afzal Gauhar Rao in PDF.