حصار اندر حصار

میرے ارد گرد اک حصار ہے

اک حصار جس کے گیر و دار میں

بے اماں غبار میں

میرا جسم میری ذات

تار تار ہے

وقت ایک لفظ جو

اسیر اپنے معنوی بہشت میں

وقت اک تسلسل خیال جس کے دوسرے

اک خلاے بے کراں کی جاں کشاں گرفت ہے

اس حصار سے اگر نکل سکوں

(جسم منجمد چٹان برف کی میں اگر پگھل سکوں)

ریزہ ریزہ جسم کو سمیٹ کر

اک وجود تازہ تر میں ڈھل سکوں

پھر نہ جانے کون سا غبار مجھ کو گھیر لے

کون سا حصار مجھ کو گھیر لے

(796) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hisar-andar-hisar In Urdu By Famous Poet Akbar Hyderabadi. Hisar-andar-hisar is written by Akbar Hyderabadi. Enjoy reading Hisar-andar-hisar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Akbar Hyderabadi. Free Dowlonad Hisar-andar-hisar by Akbar Hyderabadi in PDF.