میں صحرا تھا جزیرہ ہو گیا ہوں

میں صحرا تھا جزیرہ ہو گیا ہوں

سمندر دیکھ تیرا ہو گیا ہوں

بجز اک نام کہتا ہوں نہ سنتا

میں ایسا گونگا بہرا ہو گیا ہوں

تری آنکھوں نے دھویا ہے مجھے یوں

میں بالکل صاف ستھرا ہو گیا ہوں

تو سورج ہے میں آئینے کا ٹکڑا

کرن چھو کر سنہرا ہو گیا ہوں

مجھے روشن کئے ہے عکس تیرا

میں تیرا شوخ چہرہ ہو گیا ہوں

بڑی لذت ہے تیری قربتوں میں

تر و تازہ سویرا ہو گیا ہوں

(674) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Main Sahra Tha Jazira Ho Gaya Hun In Urdu By Famous Poet Anees Ansari. Main Sahra Tha Jazira Ho Gaya Hun is written by Anees Ansari. Enjoy reading Main Sahra Tha Jazira Ho Gaya Hun Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anees Ansari. Free Dowlonad Main Sahra Tha Jazira Ho Gaya Hun by Anees Ansari in PDF.