ترے تقاضوں پہ چہرہ بدل رہا ہوں میں

ترے تقاضوں پہ چہرہ بدل رہا ہوں میں

نئے زمانے ترے ساتھ چل رہا ہوں میں

چراغ آخر شب ہوں مگر ابھی سورج

سکون سے تو نکلنا کہ جل رہا ہوں میں

یہ چاہتا ہوں کی ہر رخ سے دیکھ لوں دنیا

یہ زاویے جو نظر کے بدل رہا ہوں میں

نئی ہوائیں ابھی سب گھروں تک آئی نہیں

ابھی تو ہاتھ کا پنکھا ہی جھل رہا ہوں میں

مرے نشہ مجھے اب لڑکھڑانے مت دینا

شراب خانے سے باہر نکل رہا ہوں میں

ذرا سا وقت ہے اور دور میری منزل ہے

اسی لئے تو بہت تیز چل رہا ہوں میں

(742) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tere Taqazon Pe Chehre Badal Raha Hun Main In Urdu By Famous Poet Azhar Inayati. Tere Taqazon Pe Chehre Badal Raha Hun Main is written by Azhar Inayati. Enjoy reading Tere Taqazon Pe Chehre Badal Raha Hun Main Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azhar Inayati. Free Dowlonad Tere Taqazon Pe Chehre Badal Raha Hun Main by Azhar Inayati in PDF.