جگر گداز معانی سمجھ سکو تو کہوں

جگر گداز معانی سمجھ سکو تو کہوں

قضا و قدر زمانی سمجھ سکو تو کہوں

وجود آئنہ خانوں کا ہے فنا انجام

قضائے چرخ دخانی سمجھ سکو تو کہوں

جبین وقت کی تحریر میں نہاں کیا ہے

خرد کی زہر فشانی سمجھ سکو تو کہوں

قضا کی گود میں ہے حسرتوں کا گہوارہ

زبان رمز نہانی سمجھ سکو تو کہوں

بشر کے دیدۂ دل پر حجاب غفلت ہے

فریب حسن و جوانی سمجھ سکو تو کہوں

جہاز عمر نہ جانے رکے کہاں جا کر

محیط دل کی روانی سمجھ سکو تو کہوں

خدا کے بعد بشر کا مقام عظمت ہے

تم اپنی کچھ بھی کہانی سمجھ سکو تو کہوں

خزاں‌ بدوش چمن میں بہار آئی ہے

نظام عالم فانی سمجھ سکو تو کہوں

وہ حرف راز جو لب تک کسی کے آ نہ سکا

حکیم راز کی بانی سمجھ سکو تو کہوں

حیات چند نفس پر تفاخر بے جا

ہر ایک چیز ہے فانی سمجھ سکو تو کہوں

مقامران بساط ہوس اگر تم کچھ

حدیث فقر زبانی سمجھ سکو تو کہوں

سفینہ عقل کا ببیاکؔ غرق ہے مطلق

ہے کتنا ظرف میں پانی سمجھ سکو تو کہوں

(1029) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jigar-gudaz Maani Samajh Sako To Kahun In Urdu By Famous Poet Bebak Bhojpuri. Jigar-gudaz Maani Samajh Sako To Kahun is written by Bebak Bhojpuri. Enjoy reading Jigar-gudaz Maani Samajh Sako To Kahun Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Bebak Bhojpuri. Free Dowlonad Jigar-gudaz Maani Samajh Sako To Kahun by Bebak Bhojpuri in PDF.