سال نو کے لیے ایک نظم

دعائیں اور دعاؤں سے بھری

بے انت تحریریں

مجھے ہر سال کے ان آخری

لمحوں میں ملتی ہیں

میرے احباب کے ناموں میں

اکثر درج ہوتا ہے

خدا محفوظ رکھے

سال بھر مجھ کو بلاؤں سے

مجھے زہر اب میں لپٹی ہوائیں

چھو کے نہ گزریں

مجھے موجود اور آنے والے

سال کے لمحے

مبارک در مبارک ہوں

یہی تحریر میں احباب کو

واپس لٹاتا ہوں

یہی جذبات میرے دوستوں

کے نام ہوتے ہیں

مگر پھر وقت کے ہاتھوں

نہ جانے کیا گزرتی ہے

کہ جو بھی تیر آتا ہے

اسی جانب سے آتا ہے

جہاں سے عطر میں ڈوبا ہوا

پیغام آیا تھا

جہاں سے سال بھر

محفوظ رہنے کا

حسیں ملفوف

میرے نام آیا تھا

(680) ووٹ وصول ہوئے

اقبال ناظر کی شاعری

Your Thoughts and Comments

Sal Nau Ke Liye Ek Nazm In Urdu By Famous Poet Iqbal Naazir. Sal Nau Ke Liye Ek Nazm is written by Iqbal Naazir. Enjoy reading Sal Nau Ke Liye Ek Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iqbal Naazir. Free Dowlonad Sal Nau Ke Liye Ek Nazm by Iqbal Naazir in PDF.