ہر حقیقت کو بانداز تماشا دیکھا

ہر حقیقت کو بانداز تماشا دیکھا

خوب دیکھا ترے جلووں کو مگر کیا دیکھا

جستجو میں تری یہ حاصل سودا دیکھا

ایک اک ذرہ کا آغوش طلب وا دیکھا

آئینہ خانۂ عالم میں کہیں کیا دیکھا

تیرے دھوکے میں خود اپنا ہی تماشا دیکھا

ہم نے ایسا نہ کوئی دیکھنے والا دیکھا

جو یہ کہہ دے کہ ترا حسن سراپا دیکھا

دل آگاہ میں کیا کہیے جگرؔ کیا دیکھا

لہریں لیتا ہوا اک قطرے میں دریا دیکھا

کوئی شائستہ و شایان غم دل نہ ملا

ہم نے جس بزم میں دیکھا اسے تنہا دیکھا

(1007) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Har Haqiqat Ko Ba-andaz-e-tamasha Dekha In Urdu By Famous Poet Jigar Moradabadi. Har Haqiqat Ko Ba-andaz-e-tamasha Dekha is written by Jigar Moradabadi. Enjoy reading Har Haqiqat Ko Ba-andaz-e-tamasha Dekha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jigar Moradabadi. Free Dowlonad Har Haqiqat Ko Ba-andaz-e-tamasha Dekha by Jigar Moradabadi in PDF.