شرنارتھی

خواب شب کی منڈیروں پہ بیٹھے ہوئے

گھورتے ہیں مجھے

میری آنکھوں میں بسنے کو بے چین ہیں

میں اسی خوف سے رات بھر

جاگتا ہوں کہ میں سو گیا گر

تو یہ

میری آنکھوں میں بس جائیں گے

اور کل

ان کی قیمت چکانی پڑے گی مجھے

(744) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Sharnathi In Urdu By Famous Poet Kafeel Aazar Amrohvi. Sharnathi is written by Kafeel Aazar Amrohvi. Enjoy reading Sharnathi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Kafeel Aazar Amrohvi. Free Dowlonad Sharnathi by Kafeel Aazar Amrohvi in PDF.