کتے اور خرگوش

دو خرگوش تھے پیارے پیارے

اک موتی اک ہیرا

موتی کالے کانوں والا

ہیرا بھورا بھورا

دو کتوں نے دیکھا ان کو

چین سے یوں جو بیٹھا

منہ میں ایک کے پانی آیا

دوسرا فوراً لپکا

چین سے کونے میں بیٹھے تھے

سوچتے تھے کہ جائیں

سامنے کے کھیتوں سے دو اک

گاجریں توڑ کے لائیں

بھاگے سرپٹ دیکھ کے کتے

دونوں ہی خرگوش

موت نظر آتی تھی ان کو

اور نہ تھا کچھ ہوش

بھاگتے بھاگتے ہیرا بولا

یہ کتے ہیں شکاری

موتی بولا تم پاگل ہو

عقل خراب تمہاری

ہیرے کو غصہ پھر آیا

پھلا کے دم وہ بولا

تم نے مجھ کو کیا سمجھا ہے

کر دوں تم کو سیدھا

ادھر وہ آپس میں لڑتے تھے

ادھر وہ کتے پہنچے

دونوں خرگوشوں کی جانب

دونوں کتے لپکے

خرگوشوں نے بحث میں پڑ کے

ہائے جان گنوائی

سچ ہے بعد میں پچھتانے سے

کس نے عزت پائی

(871) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kutte Aur KHargosh In Urdu By Famous Poet Kishwar Naheed. Kutte Aur KHargosh is written by Kishwar Naheed. Enjoy reading Kutte Aur KHargosh Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Kishwar Naheed. Free Dowlonad Kutte Aur KHargosh by Kishwar Naheed in PDF.