مرزا غالبؔ اور آم

مرزا غالبؔ اردو کے شاعر

آموں کے بھی رسیا تھے

اک دن

اک صاحب کے ساتھ

جنہیں آموں سے

اتنی ہی چڑھ تھی

بیٹھے گفتگو فرما رہے تھے

غالبؔ

آموں کی خوبیاں اور

وہ خامیاں گنوا رہے تھے

تبھی سڑک سے

گزرتے ہوئے

چند گدھوں نے

وہاں پڑے ہوئے

آم کے چھلکوں کو سونگھا

اور یہ دیکھ کر

کہ آم ہیں (کچھ خاص نہیں)

آگے نکل گئے

وہ صاحب

اچھل کر بولے

دیکھا غالبؔ

پتہ نہیں تمہیں آم ہیں

کیوں اتنے بھاتے

ارے

آم تو گدھے تک نہیں کھاتے

مرزا غالبؔ نے

سر ہلا کر فرمایا

ہاں حضور

آپ سچ ہی ہیں فرماتے

بے شک

گدھے آم نہیں کھاتے

(903) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mirza-ghaalib Aur Aam In Urdu By Famous Poet Mohammad Asadullah. Mirza-ghaalib Aur Aam is written by Mohammad Asadullah. Enjoy reading Mirza-ghaalib Aur Aam Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mohammad Asadullah. Free Dowlonad Mirza-ghaalib Aur Aam by Mohammad Asadullah in PDF.