تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں

تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں

عشق فرمائیں جوئے شیر کہاں سے لائیں

خواب ہی خواب ہیں تعبیر کہاں سے لائیں

لائیں پر خوبیٔ تقدیر کہاں سے لائیں

مرہم‌ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے

دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں

کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے

ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں

کہیے کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے

کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں

(615) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raheel Farooq. is written by Raheel Farooq. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raheel Farooq. Free Dowlonad  by Raheel Farooq in PDF.