چاند کی بڑھیا

ماں سے اک بچے نے پوچھا

چاند میں یہ دھبا کیسا ہے

ماں یہ بولی

چندا بیٹے

جس کو تم دھبا کہتے ہو وہ تو اک پاگل بڑھیا ہے

بچے نے معصوم آنکھوں سے کچھ لمحوں تک ماں کو بڑی حیرت سے دیکھا

اور یہ پوچھا

ماں جب میں چندا بیٹا ہوں تو مجھ میں بھی اک پاگل بڑھیا ہوگی

ماں نے اس کو بھینچ لیا

اس کے لب چومے

گردن چومی ماتھا چوما

اور یہ بولی ہاں تجھ میں بھی اک بڑھیا ہے

(783) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rahi Masoom Raza. is written by Rahi Masoom Raza. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rahi Masoom Raza. Free Dowlonad  by Rahi Masoom Raza in PDF.