ترے سلوک کا غم صبح و شام کیا کرتے

ترے سلوک کا غم صبح و شام کیا کرتے

ذرا سی بات پہ جینا حرام کیا کرتے

کہ بے ادب کا بھلا احترام کیا کرتے

جو ناستک تھا اسے رام رام کیا کرتے

وہ کوئی میرؔ ہوں غالبؔ ہوں یا انیسؔ و دبیرؔ

سخن وری سے بڑا کوئی کام کیا کرتے

نہ نیند آنکھوں میں باقی نہ انتظار رہا

یہ حال تھا تو کوئی نیک کام کیا کرتے

مزاج میں تھا تکبر تو حرکتوں میں غرور

پھر ایسے شخص کو ہم بھی سلام کیا کرتے

رئیسؔ خوئے وفا نے ہمیں رلایا ہے

پھر اس چلن کو بھلا ہم بھی عام کیا کرتے

(575) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rais Siddiqui. is written by Rais Siddiqui. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rais Siddiqui. Free Dowlonad  by Rais Siddiqui in PDF.