درد حیات عشق ہے نغمۂ جاں گداز میں

درد حیات عشق ہے نغمۂ جاں گداز میں

غرق ہے ساری کائنات لذت سوز و ساز میں

شوق کا حال کیا ہوا دل کا مآل کیا ہوا

ایک جہان راز ہے دیدۂ دل نواز میں

کیف خود آگہی بھی ہے عالم بے خودی بھی ہے

شوق سپردگی بھی ہے آج نگاہ ناز میں

پچھلے پہر جو حسن کے رخ سے ہٹیں خنک لٹیں

جاگ اٹھا نیا فسوں چشم‌ فسوں طراز میں

آہ وہ عالم شباب ہائے وہ نشۂ شراب

جھلکا ہوا وہ رنگ خواب نرگس نیم باز میں

(419) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Ram Krishn Muztar. is written by Ram Krishn Muztar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ram Krishn Muztar. Free Dowlonad  by Ram Krishn Muztar in PDF.