کبھی غنچہ کبھی شعلہ کبھی شبنم کی طرح

کبھی غنچہ کبھی شعلہ کبھی شبنم کی طرح

لوگ ملتے ہیں بدلتے ہوئے موسم کی طرح

میرے محبوب مرے پیار کو الزام نہ دے

ہجر میں عید منائی ہے محرم کی طرح

میں نے خوشبو کی طرح تجھ کو کیا ہے محسوس

دل نے چھیڑا ہے تری یاد کو شبنم کی طرح

کیسے ہم درد ہو تم کیسی مسیحائی ہے

دل پہ نشتر بھی لگاتے ہو تو مرہم کی طرح

(936) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rana Sahri. is written by Rana Sahri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rana Sahri. Free Dowlonad  by Rana Sahri in PDF.