تنخواہ تبر بہر درختان کہن ہے

تنخواہ تبر بہر درختان کہن ہے

جو شاخ پھلی ہے وہ بر آورد چمن ہے

گلشن سے عنادل کو قفس میں ہے سوا چین

آرام جہاں ہو وہ غریبوں کا وطن ہے

ہے عالم طفلی سے عیاں موت کا ساماں

غنچے کا جو ملبوس ہے وہ گل کا کفن ہے

ہے حکم کہ مرنے میں نہ اب دیر لگائیں

یہ قید فقط بہر اسیران کہن ہے

اے ضعف یہ چھٹنا ہے مجھے قید سے بد تر

جو تار نفس ہے مری گردن میں رسن ہے

(443) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Lakhnavi. is written by Rasheed Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Lakhnavi. Free Dowlonad  by Rasheed Lakhnavi in PDF.