مری دن کے اجالوں پر نظر ہے

مری دن کے اجالوں پر نظر ہے

ستاروں کا کرشمہ رات بھر ہے

وہ ہنستا ہے مگر رخسار نم ہیں

یہ شاید پچھلے موسم کا اثر ہے

کسی کی عیب جوئی ہی کیا کر

ابھی کے دور میں یہ بھی ہنر ہے

یہاں کے سارے موسم ایک سے ہیں

یہی اس شہر کی تازہ خبر ہے

سپاہی جنگ سے کب لوٹتے ہیں

وہ کوئی اور ہے زندہ اگر ہے

اکیلا رات کو دن کر رہا ہوں

مری گردش میں شامل ہر بشر ہے

یہ جگنو کل کا سورج دیوتا ہے

مگر یہ تیرگی پر منحصر ہے

خدا تو ایک ہے لیکن سنا ہے

زمانہ ایک کے آگے صفر ہے

(481) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasool Saqi. is written by Rasool Saqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasool Saqi. Free Dowlonad  by Rasool Saqi in PDF.