بہ نام پیکر خاکی نہ گرد بن جاؤ

بہ نام پیکر خاکی نہ گرد بن جاؤ

میان شہر نہ صحرا نورد بن جاؤ

بگولا بن کے اٹھو بیٹھ جاؤ بن کے غبار

بکھر کے حاصل صحرائے گرد بن جاؤ

ہے اجتماع عناصر سے زندگی کی نمود

اور اقتضائے قضا فرد فرد بن جاؤ

رگ حیات کو گرماؤ گرمیٔ خوں سے

یہ کیا کہ وقت عمل جسم سرد بن جاؤ

نگار خانۂ ہستی کا ساتھ دو رونقؔ

خوشی کے سامنے تصویر درد بن جاؤ

(458) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raunaq Deccani. is written by Raunaq Deccani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raunaq Deccani. Free Dowlonad  by Raunaq Deccani in PDF.