ٹک بیٹھ تو اے شوخ دل آرام بغل میں

ٹک بیٹھ تو اے شوخ دل آرام بغل میں

آئے نہیں اس دل کو بھی آرام بغل میں

کیوں کر کے نہ گلخن کی طرح آہ جلیں ہم

اک آگ ہے یاں جس کا ہے دل نام بغل میں

سر رکھ کے گریبان میں کر سیر جہاں کی

آئینہ ترے جیب میں ہے جام بغل میں

کس طرح رضاؔ تو نہ ہو رسوائے زمانہ

جب دل سا ترے بیٹھا ہو بدنام بغل میں

(448) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raza Azimabadi. is written by Raza Azimabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raza Azimabadi. Free Dowlonad  by Raza Azimabadi in PDF.