رنگ اب یوں تری تصویر میں بھرتا جاؤں

رنگ اب یوں تری تصویر میں بھرتا جاؤں

تجھ پہ رنگ آئے میں جاں سے بھی گزرتا جاؤں

وہ دیا ہوں کہ ہواؤں سے بھی ڈرتا جاؤں

فرط پندار سے پھر رقص بھی کرتا جاؤں

عجب آشوب دیا میرے خدا نے مجھ کو

اک تمنائے مسیحائی میں مرتا جاؤں

مجھ کو جھٹلاتی رہیں وہ مری منکر آنکھیں

اور میں صورت خورشید ابھرتا جاؤں

میرے چہرے پہ نہ جاؤ کہ مرا حسن ہے یہ

اپنے لکھے ہوئے لفظوں میں نکھرتا جاؤں

ایسی تنہائی کا عالم ہے کہ ہر شخص کے پاس

اک پذیرائی کی حسرت میں ٹھہرتا جاؤں

شوقؔ شاعر بھی ہوں اندیشۂ جاں بھی ہے مجھے

روح میں شور کروں لفظ میں ڈرتا جاؤں

(660) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Razi Akhtar Shauq. is written by Razi Akhtar Shauq. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Razi Akhtar Shauq. Free Dowlonad  by Razi Akhtar Shauq in PDF.