تم اندھیاروں کی بات کرو

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم تشنہ لبی کو عام کرو ہم پیاس بجھاتے جائیں گے

تم مایوسی کی شام کرو ہم آس بڑھاتے جائیں گے

تم زنجیریں نیلام کرو ہم ہار بناتے جائیں گے

بارود کے بدلے پھولوں کے انبار لگاتے جائیں گے

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم ظلم بڑھاتے جاؤ گے ہم عزم بڑھاتے جائیں گے

تم جبر بڑھاتے جاؤ گے ہم علم اٹھاتے جائیں گے

تم علم گراتے جاؤ گے ہم قلم اٹھاتے جائیں گے

تم قلم گراتے جاؤ گے ہم حشر اٹھاتے جائیں گے

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم کفر کے فتوے لاؤ گے ہم حق کی دلیلیں لائیں گے

تم اپنوں کو ٹھکراؤ گے ہم غیروں کو اپنائیں گے

تم نفرت کو پھیلاؤگے ہم عشق میں نام کمائیں گے

تم زخم لگاتے جاؤ گے ہم جشن مناتے جائیں گے

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم گمراہی پھیلاؤ ہم قرآن سناتے جائیں گے

تم حرص بڑھاتے جاؤ ہم ایمان بڑھاتے جائیں گے

میزان گراتے جاؤ ہم طوفان اٹھاتے جائیں گے

تم آگ لگاتے جاؤ ہم گلزار بناتے جائیں گے

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

تم ذہنوں پر یلغار کرو افکار جگاتے جائیں گے

تم ورثے کو مسمار کرو شاہکار بناتے جائیں گے

تم جبر کرو قتال کرو فن کار بناتے جائیں گے

تم کوزہ گروں کا کال کرو معمار بناتے جائیں گے

تم اندھیاروں کی بات کرو ہم دیپ جلاتے جائیں گے

تم تعبیریں تسخیر کرو ہم خواب جگاتے جائیں گے

(496) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rehan Alvi. is written by Rehan Alvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rehan Alvi. Free Dowlonad  by Rehan Alvi in PDF.