جو صحیفوں میں لکھی ہے وہ قیامت ہو جائے

جو صحیفوں میں لکھی ہے وہ قیامت ہو جائے

گر محبت دل انساں سے بھی رخصت ہو جائے

تو زمینوں پہ اتر کر جو گزارے اک دن

آسمانوں کے خدا تجھ کو بھی حیرت ہو جائے

کہیں ایسا نہ ہو کہ تنہا یوں ہی رہتے رہتے

رفتہ رفتہ مجھے تنہائی کی عادت ہو جائے

کچھ بشر ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن سے مل کر

دیوتاؤں کی طرح ان سے عقیدت ہو جائے

بد دعا اس نے مجھے دی ہے کہ روحیؔ تجھ کو

اپنے جیسے کسی ظالم سے محبت ہو جائے

(602) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rehana Roohi. is written by Rehana Roohi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rehana Roohi. Free Dowlonad  by Rehana Roohi in PDF.