کیا سے کیا ہو گئی اس دور میں حالت گھر کی

کیا سے کیا ہو گئی اس دور میں حالت گھر کی

دشت پر نور ہوئے بڑھ گئی ظلمت گھر کی

اب نہ دروازے کی رونق نہ وہ آنگن کا ہجوم

کس قدر بار ہے آنکھوں پہ زیارت گھر کی

سب کی دہلیز پہ جلتے ہیں تعصب کے چراغ

کیا کرے گا کوئی ایسے میں حفاظت گھر کی

خامشی فرضی روایات عنایت ایثار

انہیں بنیادوں پہ موقوف ہے عظمت گھر کی

جن کے حصے میں کوئی سایۂ دیوار نہیں

وہ بھی انساں ہیں انہیں بھی ہے ضرورت گھر کی

لاکھ قسمت میں غریب الوطنی ہو رہبرؔ

کھینچ لائی ہے مگر پھر بھی محبت گھر کی

(496) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rehber Jaunpuri. is written by Rehber Jaunpuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rehber Jaunpuri. Free Dowlonad  by Rehber Jaunpuri in PDF.