سفر اک دوسرے کا ایک سا ہے

سفر اک دوسرے کا ایک سا ہے

بدن منزل نہیں ہے مرحلہ ہے

مرے ماتھے پے جو تابندگی ہے

فنا ہونے سے پہلے کی قبا ہے

میں تجھ کو عمر ساری یاد آؤں

ترے اس بھولنے کی یے سزا ہے

وو محفل میں وہی تنہائی میں بھی

مجھی میں آ کے مجھ کو ڈھونڈھتا ہے

تری نظروں سے گزری رہ گزر بھی

ہزاروں منزلوں کا راستہ ہے

(491) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Renu Nayyar. is written by Renu Nayyar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Renu Nayyar. Free Dowlonad  by Renu Nayyar in PDF.