اب کہیں سایۂ گیسو بھی نہیں

اب کہیں سایۂ گیسو بھی نہیں

چین دل کو کسی پہلو بھی نہیں

جانے کیا سوچ کے خوش بیٹھا ہوں

موسم گل بھی نہیں تو بھی نہیں

اب تری نذر کروں کیا اے دوست

اب مری آنکھوں میں آنسو بھی نہیں

کس کو سینے سے لگا کر روئیں

دشت میں اب کوئی آہو بھی نہیں

مسکرا اٹھتی تھی وہ آنکھ کبھی

اور اب جنبش ابرو بھی نہیں

دل کو حسرت ہے ترے ملنے کی

اور حالات پہ قابو بھی نہیں

(461) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rifat Sultan. is written by Rifat Sultan. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rifat Sultan. Free Dowlonad  by Rifat Sultan in PDF.