خلا کی روح کس لیے ہو میرے اختیار میں

خلا کی روح کس لیے ہو میرے اختیار میں

اڑان کا تو ذکر تک نہ تھا مرے فرار میں

کبھی تو منظروں کے اس طلسم سے ابھر سکوں

کھڑا ہوں دل کی سطح پر خود اپنے انتظار میں

یہ ساعتوں کی بھیڑ نے اسے گنوا دیا نہ ہو

رکھا تھا میں نے ایک لمس وقت کی درار میں

سفر میں مرحلوں کی رسم بھی ہے اب بجھی بجھی

وہی پرانی گرد ہے ہر اک نئے غبار میں

ابد کی سرحدوں کے پار بھی حدوں کا شور تھا

تھی پیکروں کی داستاں خلا کے شاہکار میں

یہ جسم کیوں یہ روح کیوں حیات کیوں ریاضؔ کیوں

صفر صفر کی گونج ہے تلاش کے مزار میں

(473) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Riyaz Latif. is written by Riyaz Latif. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Riyaz Latif. Free Dowlonad  by Riyaz Latif in PDF.