کس کو بتاتے کس سے چھپاتے سراغ دل

کس کو بتاتے کس سے چھپاتے سراغ دل

چپ سادھ لی ہے زخم دکھایا نہ داغ دل

کیسے کریں بیان غم جاں کی داستاں

اے کاش گل کھلائے ہمارا یہ باغ دل

گزرے ہماری زیست کے ایام اس طرح

لبریز آنسوؤں سے ہے گویا ایاغ دل

جب راکھ بن گئے تو کہا یہ حریف نے

جل جل کے وہ جلاتے رہے ہیں چراغ دل

جس سے ملے طویل زمانہ گزر گیا

شاید اسی کے ذہن میں ہو کچھ سراغ دل

چاہت کی اب تو کوئی بھی حسرت نہیں رہی

سرسبز اس کی یاد سے پھر بھی ہے باغ دل

رکھتی نہیں سبیلہؔ کبھی عیب پر نظر

مصروف پیار میں رہا اس کا فراغ دل

(468) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabeela Inam Siddiqui. is written by Sabeela Inam Siddiqui. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabeela Inam Siddiqui. Free Dowlonad  by Sabeela Inam Siddiqui in PDF.