جو بھی ہوگا وار دیکھا جائے گا

جو بھی ہوگا وار دیکھا جائے گا

غم نہ کر غم خوار دیکھا جائے گا

کس طرح منوا لیا جائے تجھے

اے مرے فن کار دیکھا جائے گا

چل دیئے تو پھر کہیں رکنا نہیں

راستہ دشوار دیکھا جائے گا

انتظار اب تو نہیں ہے انتظار

اے دل بیزار دیکھا جائے گا

ہجر کے صحرا کا ایسا ذکر کیا

اے شب بیدار دیکھا جائے گا

وقت کرتا ہے صباؔ کچھ فیصلے

وقت کو ہر بار دیکھا جائے گا

(761) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabiha Saba, Pakistan. is written by Sabiha Saba, Pakistan. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabiha Saba, Pakistan. Free Dowlonad  by Sabiha Saba, Pakistan in PDF.