موسموں کا جواب دے دیجے

موسموں کا جواب دے دیجے

آج تھوڑی شراب دے دیجے

آپ کا حسن ہے بہار مری

ان لبوں کے گلاب دے دیجے

کس لیے ہے نقاب میں چہرہ

پڑھنے والی کتاب دے دیجے

سر سے پا تک خمار کا عالم

یہ چھلکتی شراب دے دیجے

زلف کی شام صبح چہرے کی

یہی موسم جناب دے دیجے

ایک دن اور زندگی جی لیں

رات بھر کو شباب دے دیجے

(561) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabir Dutt. is written by Sabir Dutt. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabir Dutt. Free Dowlonad  by Sabir Dutt in PDF.