کسی طور ہو نہ پنہاں ترا رنگ رو سیاہی

کسی طور ہو نہ پنہاں ترا رنگ رو سیاہی

وہ سب آنکھیں بجھ چکی ہیں کہ جو دیں مری گواہی

ہو نصیب ہر کسی کو کہاں منزل محبت

کہ اجڑتی جائیں راہیں کہ بکھرتے جائیں راہی

ترے نور پر فدا ہوں مگر اس قدر فدا ہوں

مجھے دیکھ ہی نہ پائے یہ جہاں کی کم نگاہی

میں جو آہ بھر رہا ہوں تجھے یاد کر رہا ہوں

کہ ترے بغیر میں نے کبھی زندگی نہ چاہی

کوئی یاد ہم نفس ہو جو مرے لیے قفس ہو

کہ ازل سے جس طرح ہے یہ جہان آب و ماہی

یہی زندگی گلستاں یہی زندگی ہے زنداں

اسی زندگی سے میں نے یوں ہی دوستی نباہی

سر شام لٹ چکا ہوں سر عام لٹ چکا ہوں

کہ ڈکیت بن چکے ہیں کئی شہر کے سپاہی

(362) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabir Zafar. is written by Sabir Zafar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabir Zafar. Free Dowlonad  by Sabir Zafar in PDF.