کہانیاں

یہاں ٹھیک اس جگہ

جہاں ایک چٹان ایک گہری کھائی پر جھکی ہوئی ہے

یہاں ایک چھتنار درخت تھا

وہ پرندے یہاں آتے تھے

جن کے بارے میں لوگوں میں

عجیب عجیب کہانیاں مشہور ہیں

اس چٹان کے پہلو میں

ایک آتش کدہ ہے

جس میں ہر وقت آگ روشن رہتی ہے

جس سے اس کے چاروں اور بیٹھے لوگوں کے چہرے

اس قدر روشن ہو جاتے ہیں

کہ اس چھتنار درخت پر بیٹھے پرندے

خوف زدہ ہو جاتے ہیں

لیکن اب یہاں کوئی چھتنار درخت نہیں

آتش کدہ سر ہو گیا

اور اس آگ سے روشن چہرے بھی

بجھ گئے

اب صرف کھائی کی طرف جھکی چٹان باقی رہ گئی ہے

یا وہ عجیب و غریب کہانیاں

جو کھائی اور جھکی چٹان کے گرد چکر لگا لگا کر

اب بری طرح اکتا چکی ہیں

(444) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saeeduddin. is written by Saeeduddin. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saeeduddin. Free Dowlonad  by Saeeduddin in PDF.