فرد عصیاں کو وہ سیاہی دے

فرد عصیاں کو وہ سیاہی دے

جس کی وہ زلف بھی گواہی دے

بے اماں نیم جاں ہوں میری جاں

مجھ کو آغوش جاں پناہی دے

اپنی زلفوں کے سائے میں مجھ کو

ایک شب کی ستارہ جاہی دے

دل کے اجڑے نگر کو کر آباد

اس ڈگر کو بھی کوئی راہی دے

میں نے تعمیر قصر شوق کیا

تو اسے مژدۂ تباہی دے

بخشنے والے گل رخوں کو جمال

مجھ کو سامان خوش نگاہی دے

میں اسیر گمان ظلمت ہوں

اعتماد سحر نگاہی دے

مجرم عشق ہوں مجھے صہباؔ

جو سزا دے وہ بے گناہی دے

(507) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahba Akhtar. is written by Sahba Akhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahba Akhtar. Free Dowlonad  by Sahba Akhtar in PDF.